• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کینٹن میلہ بین الاقوامی خریداروں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ اختتام پذیرتازترین

May 06, 2024

گوانگ ژو(شـنہوا) چین کا 135 واں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ جسے کینٹن میلہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، بین الاقوامی خریداروں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

منتظمین کے مطابق میلے میں 215 ممالک اور خطوں کے 2لاکھ 46 ہزار خریداروں نے شرکت کی جبکہ  یہ تعدادگزشتہ سال کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔

15 اپر یل کو افتتاح کے بعد اس ایونٹ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو میں حصہ لینے والے ممالک اور خطوں کے 1 لاکھ 60 ہزار خریدار شریک ہوئے،  جنکی تعداد میں گزشتہ میلے کے مقابلے میں 10.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آف لائن برآمد ی لین دین 24.7ارب امریکی ڈالر جبکہ آن لائن برآمدی لین دین3.03 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ میلے کے مقابلے میں بالترتیب 10.7 فیصد اور33.1 فیصد زیدہ ہے۔

1957 میں قیام کے بعد آف لائن کینٹن میلہ صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت  گوانگ ژو میں سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے۔یہ  چین میں منعقد ہونے والے بے شمار جامع عالمی تجارتی ایونٹس میں سے ایک بڑا ایونٹ ہے،  اسے چین کی غیر ملکی تجارت کے بیرومیٹر کے طور پرجانا جاتا ہے۔