• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سائنس فکشن انڈسٹری کو 2023 کے دوران 16 ارب امریکی ڈالر کی آمدنتازترین

April 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سائنس فکشن صنعت میں 2023 میں تیز رفتار ترقی ہوئی جس کے دوران اس 113.29 ارب یوآن (تقریبا 16 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی آمدن ہوئی۔

بیجنگ میں 8 ویں چائنہ سائنس فکشن کنونشن میں جاری کردہ چائنہ سائنس فکشن صنعتی رپورٹ 2024 کے مطابق آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 29.1 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی سائنس فکشن صنعت میں حالیہ برسوں کے دوران تیز رفتار توسیع ہوئی ہے جس کی وجہ ٹیکنالوجی کا عروج اور مقامی سائنس فکشن ادب کو کامیابی سے اسکرین پر پیش کرنا ہے ۔ صنعت کی 2023  کے دوران آمدن 2016 کی 10 ارب یوآن آمدن کے مقابلے میں 10 گنا سے زائد ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 ء میں سائنس فکشن اشاعت نے 3.17 ارب یوآن کا کاروبار کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنس فکشن فلموں اور ٹی وی سیریز نے 2023 میں 11.59 ارب یوآن کمائے  جو گزشتہ سال کی نسبت 38.8 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ برس سائنس فکشن ویب سیریز اور منی سیریز کے ساتھ ساتھ مختصر اور درمیانی دورانیہ کی سائنس فکشن ویڈیوز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

سال 2023 کے دوران سائنس فکشن بلاک بسٹر فلم "دی ونڈرنگ ارتھ ٹو" نے باکس آفس پر 4 ارب یوآن سے زائد کمائے تھے ،یہ لیو کائی شین کے اسی نام سے لکھے گئے ناول سے مآخوذ تھی۔  ہیوگو ایوارڈ یافتہ منصف کے ایک اور ناول "دی تھری باڈی پرابلم" کی بھی ڈرامائی تشکیل ہوئی اور اسے 2023 میں ٹینسینٹ ویڈیو نے پیش کیا۔

سائنس فکشن گیمز کا بھی مجموعی آمدن میں بڑا حصہ رہا ہے ۔ اس مد میں 65.19 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 15.4 فیصد زائد تھی ۔ اس عرصے میں سائنس فکشن ثقافتی سیاحت نے 31.06 ارب یوآن کمائے جو گزشتہ برس سے 106.7 فیصد زیادہ ہیں۔