• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریاستی کونسل نے 2024 کے لئے سالانہ قانون سازی پروگرام جاری کردیاتازترین

May 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے 2024 کے لئے ریاستی کونسل کا سالانہ قانون سازی پروگرام جاری کردیا ہے جس میں قانون سازی کے لئے 7 شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے قانون سازی میں میں مخصوص آٹئمز شامل کئے گئے ہیں جس میں نجی معیشت کے فروغ سے متعلق مسودہ قانون بھی شامل ہے جس کا مقصد شفاف مسابقت کا جائزہ لینے کے لئے قواعد و ضوابط بنانا اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت کے لئے فنڈز کی ادائیگی سے متعلق قواعد پر نظر ثانی کرنا ہے۔

حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے اس کے مخصوص آئٹمز شامل ہیں جس میں شماریاتی قانون میں ترمیم کا مسودہ اور قوانین و ضوابط میں ترمیم سے متلعق ضابطوں پر نظرثانی شامل ہے۔

قانون سازی پروگرام میں 2024 میں لوگوں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے، ماحول دوست ترقی میں پیشرفت ، قانون پر مبنی قومی سلامتی کا نظام بہتر بنانے اور خارجہ امور میں قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے سمیت دیگر پہلوؤں پر قانون سازی بھی کی جائے گی۔

تمام شعبوں میں اصلاحات گہرا کرنے، سرکاری کاموں میں تبدیلی، قومی سلامتی کی فوری ضرورت، قومی دفاع اور مسلح افواج کی تیز رفتار جدیدیت سے متعلق قانون سازی بھی پروگرام کا حصہ ہے۔