• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ معاہدے میں شمولیت کے لیے مثبت پیش رفتتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین اورڈیجیٹل اکانومی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ڈی ای پی اے) کے اراکین کے درمیان ہونے والی تفصیلی مشاورت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

چین نے نومبر2021 میں ڈی ای پی اے میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دائرکی کی تھی جس پر اگست 2022 میں بات چیت کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا تھا۔

وزارت تجارت (ایم او سی) کے ترجمان ہی یادونگ نے جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ  نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں ورکنگ گروپ کے چیف مذاکرات کاروں کا پانچواں اجلاس گزشتہ دنوں منعقد ہوا۔ چین ،نیوزی لینڈ، سنگاپور اور جنوبی کوریا کے نمائندوں نےمتعلقہ موضوعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا اورمذاکرات میں پیش رفت کی۔

ترجمان نے کہا کہ  چین مذاکرات میں مزید پیش رفت کے لیے ڈی ای پی اے کے اراکین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا۔