• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی غیر ملکی تجارت میں5 ہزار 800 سے زائد مصدقہ اقتصادی آپریٹرزکا حصہ تقریباً 40 فیصد کےقریب پہنچ گیاتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 میں  مصدقہ اقتصادی آپریٹرز (اے او ایز) کا چین کی غیر ملکی تجارت میں حصہ 37.1 فیصد رہا جبکہ اس شعبے کا ملک کی کل ٹیکس ادائیگی میں حصہ 37 فیصد رہا۔

ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن  کے ذریعہ شروع کردہ اے او ای نظام کا مقصد کسٹم ایجنسیوں کے ذریعے کاروباری اداروں کے لیے کسٹم کلیئرنس کی سہولت فراہم اوراعلیٰ درجے کی قانونی تعمیل اور حفاظت کے ساتھ کاروباری اداروں کی توثیق کرنا ہے۔  

چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شینزن میں شروع ہونے والی چھٹی ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن گلوبل اے ای او کانفرنس کے مطابق چین میں مصدقہ اقتصادی آپریٹرز کا درجہ رکھنے والے5 ہزار 800 سے زائد کاروباری ادارے ہیں۔

مصدقہ اقتصادی آپریٹرزکے درجے کے حامل ادارے ترجیحی انتظامی اقدامات جیسے ترجیحی پروسیسنگ، کم نگرانی  اور بہتر خدمات سےاستفادہ کرسکتے ہیں۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے نائب سربراہ وانگ لنگ جون  نے کہا ہے کہ چینی کسٹمز نے مصدقہ اقتصادی آپریٹرز کے درجےکے حامل کاروباری اداروں کو 15لاکھ 30 ہزار ترجیحی خدمات مکمل کرنے میں مدد کی ہے اور سامان کے 11 ہزار بیچز کا غیر مداخلتی طریقے سے معائنہ کیا ہے۔

مصدقہ اقتصادی آپریٹرز کا درجہ رکھنے والے ادارے 40 سے زیادہ مراعات حاصل کر سکتے ہیں  جن میں گرین چینل  قرض کے سود میں چھوٹ اور ملک کے متعدد محکموں کی طرف سے فراہم کردہ آسان طریقہ کار شامل ہیں۔

ڈبلیو سی او کے زیر اہتمام اورجنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز اور شینزن کی میونسپل حکومت کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس تین دن تک جاری رہے گی جس کا موضوع جامع اور پائیدار عالمی تجارت کے لیےاے او ایز پروگراموں کی طاقت کا استعمال رکھا گیا ہے ۔

 کانفرنس میں 100 سے زیادہ ممالک اورخطوں کے کسٹمز ،عالمی تنظیمیں، اے ای او کاروبار ادرے، حکومتی ایجنسیاں،اکیڈمک ادارے  اور صنعتی ایسوسی ایشنزکے 1200 سے زیادہ وفود شرکت کر رہے ہیں۔