• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی غیر ملکی تجارت میں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 5.7 فیصد اضافہتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی یوان کے اعتبار سے درآمدات اور برآمدات پر مبنی تجارت میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چین کی  جنرل ایڈ منسٹریشن آف کسٹم (جی اے سی) کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت جنوری سے اپریل تک ملک کی برآمدات میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات 6.8 فیصد بڑھیں۔

جنوری سے اپریل تک  اشیا کی غیر ملکی تجارت 138.1 کھرب یوان (تقریباً19.5 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔اس دوران برآمدات 78.1 کھرب یوان اور درآمدات 60 کھرب یوان تک پہنچ گئیں۔

صرف اپریل میں غیر ملکی تجارت 8 فیصد بڑھ کر 36.4  کھرب یوان تک پہنچ گئی۔

جی اے سی کے شعبہ شماریات اور تجزیہ کے ڈائریکٹر لیو ڈالیانگ نے بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں درآمدات اور برآمدات کی شرح نمو میں پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں اضافہ ہوا جو ملکی تاریخ  میں  پہلی مرتبہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔