• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی اقتصادی قوت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، شی جن پھنگتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف  چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے افتتاحی اجلاس میں شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک عشرے میں چین کی معاشی قوت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز شی نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے میں چین کا جی ڈی پی 540 کھرب یوآن سے بڑھ کر 1140 کھرب یوآن (تقریباً 160 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگیا جو عالمی معیشت کے 18.5 فیصد کے مساوی ہے جو کہ  7.2 فیصد  زیادہ ہے۔

شی نے کہا کہ ملک دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکا ہے اور اس کی فی کس جی ڈی پی 39 ہزار 800 یوآن سے بڑھ کر81 ہزار یوآن ہوگئی۔ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ اناج کی پیداوار کے اعتبار سے چین دنیا میں اول نمبر پر ہے اور اس کا اشیا سازی کا شعبہ دنیا میں سب سے بڑا ہے، اسی طر ح اس کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔