• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاربن کے خاتمے کیلئے"نیٹ زیرو" دوڑ میں نمایاں کردارادا کررہا ہے، مالیاتی سربراہ کلائم ورکستازترین

May 08, 2024

سینٹ گیلن، سوئٹرزلینڈ (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ میں قائم کاربن ختم کرنے والے اسٹارٹ اپ کلائم ورکس نے کہا ہے کہ چین "نیٹ زیرو" کی دوڑ میں اہم کردار کررہا ہے  جبکہ کمپنی چین میں اپنا کاروبار وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کلائم ورکس کے چیف فنانشل آفیسر آندریاس ایپلی نے سینٹ گیلن سمپوزیم کے دوران شِنہوا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ چین اب بھی واقعی تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس کے پاس پڑے پیمانے پر کافی منصوبے ہیں جس کا یہ مطلب یہ بھی ہے کہ اسے توانائی کی بڑھتی ضرورت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی فراہمی کے لئے یہ اچھی بات ہے کہ چین قابل تجدید توانائی حاصل کررہا ہے، چین کاربن میں کمی سے متعلق کئی ٹیکنالوجیز کے لئے سپلائی چینز فراہم کرنے میں بھی حصہ دار ہے چاہے وہ قابل تجدید توانائی ہو، بیٹری ٹیکنالوجی ہو یا الیکٹرک گاڑیاں ہوں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ چین میں کاربن اخراج خاتمے میں کمی لانا اور 2060 تک کاربن اخراج کا صفر تک پہنچنا موسمیاتی تبدیلی کو محدود کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم واقعی ان بڑے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے اور ان میں تعاون کے لئے پرامید ہیں۔

چین نے 2030 تک کاربن اخراج کی سطح میں کمی اور 2060 تک اس کے مکمل خاتمے کا دوہرا عزم کر رکھا ہے۔

آندریاس ایپلی نے چین میں ان کے منصوبوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چین "اس ٹیکنالوجی کو نصب کرنے کے لئے ایک بہترین جگہ" ہوگا۔

کلائم ورکس کمپنی  موسمیاتی کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے اور اسے مستقل طور پر زیر زمین ذخیرہ کرنے  کی سہولیات کو ڈیزائن اور تعمیر کرکے  اسے چلاتی ہے۔

کمپنی کاربن کے خاتمے کی ٹیکنالوجی کے علاوہ  کاروباری صارفین کو "نیٹ زیرو" تک پہنچنے کے لئے حل فراہم کرنے کے ذریعے  سپلائرز کے ساتھ بھی شراکت داری کرتی ہے۔