• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا حیاتیات اورماحولیات کی نگرانی کے جدید نظام کے قیام کا عمل تیز کرنے کا اعلانتازترین

May 06, 2024

بیجنگ(شـنہوا)چین نےحیاتیات اور ماحولیات کی نگرانی کے جدید نظام کی ترقی میں تیزی لانے کے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارت ماحولیات  کے ترجمان پی شیاؤ فی  نے بتایا کہ چین نےحیاتیات اور ماحولیات سے متعلق دنیا کا سب سے بڑا اور جامع  نگرانی نظام قائم کیا ہے۔

اس وقت ملک کی طرف سے براہ راست نگرانی کی جانے والی سائٹس کی تعداد 33 ہزار تک پہنچ گئی ہےجس سے نگرانی کے معیاراور کارکردگی  میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حیاتیاتی اورماحولیاتی نگرانی کے جدید نظام کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے چین  نگرانی کے عمل میں کمزور روابط کو بہتر بنائے گا اور اس شعبے میں معیارات وضع کرے گا۔

ملک کی تجزیاتی اور پیشن گوئی کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور پہاڑی علاقوں سے سمندری علاقوں تک مربوط نگرانی کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

وزارت نے حیاتیاتی اور ماحولیات کی نگرانی کے شعبے میں تکنیکی ترقی اور ریگولیٹری کوششوں کی اہمیت پر بھی  روشنی ڈالی ہے۔

چین  نے 2035 تک اس نظام کی تعمیر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے تاکہ  ملک کی حیاتیاتی اور ماحولیاتی نگرانی کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پربہترین بنایا جاسکے۔