• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا فلسطینیوں کو درپیش بحرانوں کے جلد خاتمےکا مطالبہ،سلامتی کونسل کےاقدامات میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کرنے پر زورتازترین

April 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے متعلقہ ملک پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے اقدامات میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے جبکہ متعلقہ فریقوں پر بھی زور دیا  ہے کہ وہ فلسطینیوں کو درپیش بحران کے جلد سے جلد خاتمے  کے لیے بلا رکاوٹ اور موثرانداز میں انسانی رسائی کو یقینی بنائیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ان خیالات کا اظہارمعمول کی پریس بریفنگ کے دوران  غزہ میں جاری فلسطین۔ اسرائیل تنازعہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران پر تبصرہ کرتےہوئے کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے باورکرایا کہ جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی  تعداد 30ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 1لاکھ 10ہزار سے زائد شہری ہلاک یا زخمی ہو گۓ ہیں، وانگ وین بین نے کہا کہ یہ خوفناک انسانی المیہ اخلاقیات اور ضمیر کو چیلنج اور انسانی تہذیب کی تائید کرتا ہے جبکہ اس المیے نے بعض ممالک کی منافقانہ حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے جو انسانی حقوق کی پاسداری اورتحفظ کے دعویداربنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "غزہ میں تنازعہ کاجاری رہنا ناقابل قبول ہے۔ غزہ میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں سے لاتعلقی ناقابل برداشت ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کرنے سے روکنا ناقابل معافی جرم ہے۔"

ترجمان نے کہا ہم متعلقہ ملک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اقدامات میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ترک  کردے اور متعلقہ فریقین سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ یو این ایس سی کی قرارداد 2728 پر مکمل طور پر عملدرآمدکیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر مشروط اور پائیدار جنگ بندی کا ادراک کریں اور فلسطینیوں کو درپیش بحرانوں کے جلد سے جلد خاتمے لیے بلا روک ٹوک اور پائیدارانداز میں انسانی رسائی کو یقینی بنایا جائے جبکہ انسانی تہذیب کی توہین کا یہ سلسلہ بند ہوناچاہیے۔