• Dublin, United States
  • |
  • May, 11th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا فارورڈ فاریکس ٹریڈنگ کے لئے محفوظ سرمایہ کی شرط 20 فیصد تک بڑھا نے کا اعلانتازترین

September 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ بدھ سے شروع ہونے والے فارورڈ فاریکس ٹریڈنگ کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کے محفوظ سرمایہ کے تناسب کو صفر سے بڑھا کر 20 فیصد کردے گا۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے اکتوبر 2020 میں 20 فیصد کی شرح کو گھٹا کر صفر کردیا تھا۔

پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد زرمبادلہ مارکیٹ کی توقعات مستحکم کرنا اور میکرو سطح پر انتظام کو پائیدار بنانا ہے۔

چائنہ من شینگ بینک کے چیف اکانومسٹ وین بن نے کہا کہ اس اضافے سے ملک کی زرمبادلہ مارکیٹ میں رسد و طلب کا توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے متعدد ممالک کی کرنسیاں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوئی ہیں۔

چائنہ فارن ایکسچینج ٹریڈ سسٹم کے مطابق پیر کو چینی کرنسی رین من بی یا یوآن کی شرح امریکی ڈالر کے مقابلے 378 پپس کم ہوکر 7.0298 ہوگئی۔

وین نے کہا کہ زیادہ عرصے تک یوآن کی قدر کم ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

وین کے مطابق چین کی مضبوط اقتصادی بنیاد، افراط زر قابو میں ہونے اور بین الاقوامی لین دین میں استحکام سے یوآن کی شرح تبادلہ اور زرمبادلہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔