• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے تیارکردہ تحریر سے ویڈیو بنانے کے بڑے اے آئی ماڈل کی بیجنگ میں رونمائیتازترین

April 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 2024 ژونگ گوان کون فورم  کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر تحریز کو ویڈیوکی شکل میں بدل دینے والا ویڈو نامی ایک بڑا مصنوعی ذہانت کا ماڈل متعارف کروایا گیا ہے جو ایک کلک کے ساتھ ہی 16 سیکنڈ کی 1080پی ریزولوشن کی ہائی ڈیفینیشن ویڈیو تیارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سنگ ہوا یونیورسٹی اور چین کی اے آ ئی کمپنی شینگ شو ٹیکنالوجی کی طرف سے تیار کردہ ویڈو، چین کا ویڈیو سے متعلق پہلا بڑا اے آئی ماڈل ہےجو ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی مستقل مزاجی اور متحرک صلاحیتوں کا حامل ہے۔"

سنگ ہوا انسٹی ٹیوٹ برائے مصنوعی ذہانت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژو جون کے مطابق چین میں تیار کردہ ایک بڑے مصنوعی ذہانت کے ماڈل کے طور پرویڈو پانڈا اور لونگ یا چینی ڈریگن جیسے چینی مواد کو سمجھنے اور ان سے متعلق مواد کی تیاری کی قابلیت رکھتاہے۔

کمپنی نے کہا کہ ویڈو کا مرکزی ڈھانچہ 2022 میں ہی تجویز کیا گیا تھا۔