• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پولیس سربراہ کی فن لینڈ کے قومی پولیس کمشنر سے ملاقاتتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر پبلک سکیورٹی وانگ شیاو ہونگ سے فن لینڈ کے قومی پولیس کمشنرسیپو کولہمین نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات  وانگ نے کہا کہ چین دوطرفہ قانون کے نفاذ اور سکیورٹی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے فن لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے جس میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ، معاشی اور مالیاتی جرائم، غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی، منشیات پر قابو پانے اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی  جبکہ  بین الاقوامی جرائم کے چیلنجوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔

وانگ نے کہا کہ  ہم  قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان تبادلے بڑھانے کے لیے فن لینڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ ہم چین-فن لینڈ مستحکم تعلقات  اور طویل مدتی ترقی چاہتے ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو اس کے مزید ثمرات مل سکیں۔

اس موقع پر فن لینڈ کے قومی پولیس کمشنرسیپو کولہمین نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک  چین کے ساتھ قانون کے نفاذ اور سلامتی کے شعبے میں عملی تعاون  مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔