• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے برونڈی اور آئس لینڈ کے ساتھ مصدقہ اقتصادی آپریٹرکی مشترکہ حیثیت کےکسٹمز معاہدےتازترین

May 10, 2024

شینژین(شِہنوا) چین نے برونڈی اور آئس لینڈ کے ساتھ مصدقہ اقتصادی آپریٹر(اے ای او)کی مشترکہ حیثیت سے متعلق کسٹمز معاہدوں پردستخط کردئیے ہیں۔

یہ معاہدے شینژین میں جاری ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کی چھٹی عالمی  اے ای او کانفرنس کے دوران کئے گئے ۔

ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کی طرف سے شروع کردہ اے ای او نظام  کا مقصد کاروباری اداروں کے لیے  کسٹم ایجنسیوں کے ذریعے کسٹم کلیئرنس کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

چین اب تک  54 ممالک اور خطوں پر مشتمل 28 معیشتوں کے ساتھ باہمی اے ای او  معاہدے کر چکا ہے،جو معاہدوں کی تعداد کے لحاظ اورمصدقہ اقتصادی آپریٹرکی مشترکہ حیثیت کےحامل ممالک کو ساتھ شامل کرنے کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پرآ گیا ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  اپریل کے آخر تک چین میں اے ای او کا درجہ رکھنے والے 5 ہزار 800 سے زیادہ کاروباری ادارے تھے  جو چین کی غیر ملکی تجارت کی مالیت کا 36.3 فیصد بنتے ہیں۔