• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، بجلی کے استعمال میں 4 فیصد اضافہتازترین

October 14, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اقتصادی سرگرمیوں کے ایک اہم پیمانے بجلی کے استعمال میں سال کے پہلے 9 ماہ  کے دوران مستحکم اضافہ برقرار رہا ہے ۔

قومی توانائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر کے عرصہ کے دوران بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 64 کھرب 90 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

بنیادی صنعت میں بجلی کے استعمال میں پہلے 9 ماہ  کے دوران گزشتہ سال  کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ ثانوی اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں استعمال ہونے والی بجلی میں بالترتیب1.6 فیصد اور 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔ شہریوں کی جانب سے  بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرف ماہ ستمبر کے دوران چین کی بجلی کا استعمال 709.2 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا  ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔

بنیادی اور ثانوی صنعتوں میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 4.1 فیصد اور 3.3 فیصد اضافہ ہوا،اور تیسرے درجے  کے شعبے میں یہ کھپت 4.6 فیصد گر گئی ہے۔