• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اورجرمنی کے درمیان جو پر تحقیق کے حوالےسے تعاون میں اضافہتازترین

April 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) نے کہا ہے کہ چین اور جرمنی کے سائنس دان جو پر تحقیق کے لیے بین الاقوامی تعاون کومل کر فروغ دے رہے ہیں۔ جو، موسمی  تبدیلی کو برداشت کرنے اورشدید موسمی حالات کے خلاف مزاحمت کے لیے معروف دنیا کی چوتھی سب سے بڑی اناج کی فصل ہے۔ سی اے اے ایس کےانسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز( آئی سی ایس)کے ڈائریکٹرژووین بن نے بارلے ایڈاپٹیشن سے متعلق جاری بین الاقوامی سمپوزیم میں کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز اورجرمنی کا لیبنز انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینیٹکس اینڈ کراپ پلانٹ ریسرچ کے  سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر بیج  اور ٹشو کے ذرائع پر تحقیق اور استعمال کے ساتھ ساتھ جو کی بائیو انفارمیٹکس اور جینومکس ٹیکنالوجی پر تحقیق شائع کی ہے۔    چھاؤ نے کہا کہ تحقیق کے نتائج نے جو کے بارے میں چین کی بنیادی تحقیق میں مؤثرلحاظ سے مدد کی جس سے جو پرتحقیق کرنے والے چینی محققین کے کام کو بین الاقوامی سطح پرپذیرائی ملی ہے۔