• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اوریورپی یونین کوایک دوسرے کوشراکت دار سمجھتے رہنا چاہئے:چینی صدرتازترین

May 06, 2024

پیرس(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین( ای یو) کوایک دوسرے کو شراکت دار سمجھتے رہنا چاہئے۔

صدر شی نے ان خیالات کااظہار فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ پیرس میں چین-فرانس-یورپی یونین سہ فریقی ملاقات میں کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ ایسے موقع پرجب دنیا ہنگامہ خیزی اور تبدیلیوں کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، چین اور یورپی یونین کو دنیا کی دوبڑی طاقتوں کی حیثیت سے بات چیت اور تعاون کے لیے پرعزم رہتے ہوئےاسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کرنا چاہیے، باہمی اسٹریٹجک اعتماد کو مستحکم اور اسٹریٹجک اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اورچین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور مضبوط ترقی کے لیے کام کرتے ہوئے عالمی امن اور ترقی کے لیے نئی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔