• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور آسٹریلیا کے تجارتی حکام کا اجلاس،ایف ٹی اے کے نفاذ پر تبادلہ خیالتازترین

April 22, 2024

کینبرا (شِنہوا) چین اور آسٹریلیا کے اعلی تجارتی حکام نے چین-آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)سے بھرپور استفادہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آسٹریلیا میں چینی سفارتخانے کے مطابق کینبرا میں چین-آسٹریلیا ایف ٹی اے مشترکہ کمیٹی کے ہونے والے دوسرے اجلاس میں، دونوں ممالک کے حکام نے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد حاصل ہونے والے فوائد کو سراہا اور دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایف ٹی اے کے اہم کردارکی اہمیت کا اعتراف کیا۔ سفارت خانے کی جانب سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق، اجلاس میں اشیا، خدمات، سرمایہ کاری، مالیات،عام افراد کی نقل و حرکت ،قرنطینہ اور حیاتیاتی تحفظ کے شعبوں میں ایف ٹی اے کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ بیان کے مطابق  دونوں ممالک کے حکام نے باہمی دلچسپی کے امور اور معاہدے کا مجموعی جائزہ اور آئندہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔