• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ایک بار پھر انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی کونسل کا رکن منتخبتازترین

October 05, 2022

بخارسٹ (شِنہوا) چین کو اقوام متحدہ کی خصوصی ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے کونسل کے رکن کے طور پر دوبارہ منتخب کرلیا گیا ۔

دریں اثنا وچین کے قومی ریڈیو مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر چھینگ جیان جن کو اگلے4 سال کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ریڈیو ریگولیشن بورڈ کا نیا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ 

سال   2022 کی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی مکمل بااختیار  کانفرنس (پی پی -22) 26 ستمبر سے بخارسٹ میں شروع ہوئی ہے جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گی۔  27 ستمبر کو کانفرنس کےدوران ایک پالیسی خطاب میں چینی وفد کے سربراہ اور صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر ژانگ یون منگ نے کہا تھا کہ چین عوام کی مرکزیت پر مبنی ترقی کے فلسفے پر عمل پیراہے اور معلومات و مواصلات کی صنعت اور  اس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فعال طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ کوریج کی شرح میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ملک میں صنعتی انضمام اور جدت میں تیزی آتی جا رہی ہے۔  اطلاعات اورمواصلات میں بین الاقوامی تعاون بھی وسیع تر ہورہا ہے ۔

چین فائیو جی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں معیاری تحقیق وترقی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی ڈیجیٹل صنعت کی جامع ترقی کے فروغ میں دوسرے ملکوں کے ساتھ کام کرنےکو تیار ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی سے فائدہ اٹھاسکیں۔ 

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ژانگ نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ جس کے تحت چین کے رضاکارانہ عطیات ، عالمی ترقیاتی اقدامات پر عملدرآمد میں تعاون اور ترقی پذیر ممالک کو آئی سی ٹی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد کے لئے فراہم کئے جاسکیں گے۔