• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین عملہ بردار خلائی جہاز شین ژو۔18 جمعرات کو خلاء میں بھیجے گاتازترین

April 24, 2024

جیو چھوان (شِنہوا) چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی نے عملہ بردار خلائی جہاز شین ژو 18 کی روانگی کا اعلان کردیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ خلائی جہاز جمعرات رات 8 بجکر 59 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کےشمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانچ کیا جائے گا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چھیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ خلائی جہاز پر 3 خلاباز یی گوانگ فو ، لی کونگ اور لی گوانگ سو سوار ہوں گے  جبکہ یی گوانگ فو خلابازوں کی قیادت کریں گے۔

شین ژو -18 چین کا انسان بردار خلائی پروگرام کا 32 واں پرواز مشن اور چین کے خلائی اسٹیشن کے آغاز اور ترقیاتی مرحلے کے دوران تیسرا عملہ بردار مشن ہے۔

عملہ مدار میں تقریباً 6 ماہ قیام کرے گا اور رواں سال اکتوبر کے اختتام پر چین کے شمالی اندرون منگولیا خود مختار علاقے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر واپس اترے گا۔

لین نے  کہا کہ لانگ مارچ -2 ایف کیریئر راکٹ کو لانچ میں استعمال کیا جائے گا جس میں ایندھن جلد بھر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شین ژو 17 کا عملہ مدار میں مکمل شدہ سرگرمیاں  شین ژو 18 کے تمام عملے کو سپرد کرنے کے بعد 30 اپریل کو ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پرواپس اترجائے گا۔