• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چھانگ ای 6 خلائی جہاز قمری مدار میں داخل ہوگیاتازترین

May 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کا قمری تحقیق کا مشن چھانگ ای-6 کامیابی کے ساتھ اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق چھانگ ای 6 نے بدھ کی صبح 10 بجکر 12 منٹ پر اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہونے سے قبل کامیابی سے اپنی رفتار کو آہستہ کیا۔

چاند کے قریب رفتار کم کرکے رکنے کا یہ طریقہ کار چھانگ ای 6 کا دوران پرواز مدار کا کنٹرول حاصل کرنے کا ایک اہم عمل ہے۔ اس میں چاند کی گردش کی رفتار سے نسبتاََ کم رفتار حاصل کے ساتھ چاند کی کشش ثقل سے ہم آہنگ ہوکر چاند کے گرد گردش شروع کی جاتی ہے۔

چھانگ ای 6 کو چھوئی چیھاؤ 2 ریلے سیٹلائٹ کی مدد بھی حاصل ہے جس کے ذریعے وہ بعد میں چاند کے گرد مدار کی اونچائی اور جھکاؤ کو ایڈجسٹ کرے گا جس کے بعد وہ چاند پر اترنے اور مدار سے واپسی کے امتزاج پرمبنی مشن کو الگ الگ کرنے کے لئے مناسب وقت چنے گا۔

اس کے بعد چاند پر اترانے اور واپسی کا امتزاج جنوبی قطب ایٹکن بیسن پر لینڈنگ کرے گا تاکہ طے شدہ پروگرام کے تحت چاند کے دور دراز حصوں سے نمونے لیکر واپسی کا مشن انجام دے سکے۔