• Dublin, United States
  • |
  • May, 13th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برسلز میں چین- یورپی یونین ماحول دوست تعاون میں اختراعی پیشرفت سے متعلق ٹیکنالوجی فورم کا انعقادتازترین

April 28, 2024

برسلز (شِنہوا)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک منفرد چینی ٹیکنالوجی فورم کا انعقاد ہوا جس میں چین ۔ یورپی یونین ماحول دوست تعاون پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برسلز میں ژونگ گوآن کن فورم 2024 کے متوازی ٹیکنالوجی فورم میں تقریباً 150 چینی اور یورپی حکومتی عہدیداروں، صنعتی رہنماؤں، اسکالرز اور کاروباری افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے ماحول دوست معیشت، جدید ٹیکنالوجیز اور نئی توانائی گاڑیوں پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی۔

ژونگ گوآن کن بیجنگ کا ایک اہم ٹیکنالوجی مرکز ہے جہاں 17 ہزار سے زائد اعلیٰ ٹیکنالوجی ادارے کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر بیجنگ کے نائب میئر تان شوشیانگ نے ژونگ گوآن کن فورم کو عالمی سائنسی و تکنیکی اختراع کے تبادلے اور تعاون میں ایک اعلیٰ ترین پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا۔ استقبالیہ سے بذریعہ ویڈیو خطاب میں تان شوشیانگ نے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور توانائی کے تحفظ میں تحقیق اور اطلاق میں پیشرفت کے لئے یورپی شراکت داروں کے ساتھ تعاون میں شہر کی وابستگی پر زور دیا۔

یورپی یونین میں چینی مشن کے ناظم الامور ژو جِنگ نے ماحول دوست اور کم کاربن ترقی پر چین۔  یورپ مضبوط اتفاق رائے کو اجاگر کرتے ہوئے ٹیکنالوجی میں تحقیق و ترقی، معیار اور صنعتی ترقی میں تعاون کے وسیع مواقع کی نشاندہی کی۔

چین، دارالحکومت بیجنگ میں ژونگ گوآن کن فورم کے نئے مقام ژونگ گوآن کن بین الاقوامی اختراعی مرکز میں عملہ کا ایک مصنوعی ذہانت پروجیکٹ سے آگاہ کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

ژو جِنگ نے دونوں اطراف مارکیٹ کے اصول برقرار رکھنے، ڈی کپلنگ اور سپلائی چینز میں رکاوٹ ڈالنے کی مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ تعاون کے ذریعے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔

شِنہوا سے گفتگو میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سائنس پارکس اینڈ ایریاز آف انوویشن کے نائب صدر سلواٹور ماجورانا نے کہا کہ وہ چین کی "کوانٹیٹی پلیئر" سے اعلیٰ معیار کی پیداواری مرکز کی سمت زبردست پیشرفت سے بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے 1980 کی دہائی میں علم درآمد کیا اور اب وہ اس قابل ہے کہ اسے یورپ کو واپس بھیج سکے۔

ژونگ گوآن کن فورم اختراع اور ترقی پر اپنی پائیدار توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور یہ قومی سطح کا کھلا اختراعی پلیٹ فارم اور بین الاقوامی فورم بن چکا ہے۔ اس کا قیام 2007 میں ہوا تھا۔