• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈسے کرغزستان کے لیے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں:عہدیدارتازترین

October 05, 2023

بشکیک(شِنہوا)کرغزستان کے صدر کے ماتحت نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژالین زینالیف نے کہا ہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  (بی آر آئی ) نے کرغزستان کے لیے ترقی کے بے پناہ مواقع پید کئے ہیں۔

ژالین زینالیف نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ کرغزستان اور چین کے تعلقات حالیہ دہائیوں میں بہت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور آج وہ اسٹریٹجک طور پر نمایاں ہیں۔

زینالیف نے کہا کہ چین  گزشتہ 10 سالوں سے کرغزستان کا اہم سرمایہ کاری پارٹنر رہا ہے اور ہمارے ملک میں 33 فیصد سرمایہ کاری چین کی جانب سے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کی وجہ سے پید ا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، داتکا-کیمین پاور ٹرانسمیشن لائن، بشکیک میں ایک اسکول اور ایک ہسپتال جیسے بڑے منصوبے بنائے گئے ہیں۔

زینالیف نے کہاکہ اس کے علاوہ بی آر آئی کے فریم ورک کے تحت، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کے لیے منصوبے پر کام شروع ہونے والا ہےجو  کرغزستان کی تاریخ کا ایک سٹریٹجک اہم لمحہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ریلوے ترقی یافتہ نہیں ،ریلوے کی تعمیر سے کرغزستان کو ریلوے کے ڈیڈ اینڈ سے نکل کرلاجسٹکس اور نقل و حمل کی نئی سطح تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔