• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی عوامی بھلائی کا ایک مقبول مرکز بن چکا ہے، ترجمانتازترین

October 16, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کامجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو (بی آر آئی) بین الاقوامی عوامی بھلائی اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیرکے لیے ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی ) کی 20 ویں قومی کانگریس کےترجمان سن یے لی نے  ایک پریس کانفرنس  کے دوران بتایا کہ چین نے گزشتہ 9 برسوں  کے دوران 140 سے زائد ملکوں اور 30 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

چین کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اشیا کی تجارت جون تک تقریباً 120 کھرب امریکی ڈالرز تک پہنچ چکی تھی۔

 ان کے مطابق عملی تعاون کے منصوبوں کی بڑی تعداد میں فراہمی مکمل کی گئی ہے جو مقامی ترقی اور ذرائع معاش کی بہتری میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔

سن نے کہا کہ چین توقع رکھتا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اعلیٰ معیار کی  پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے اعلیٰ معیار، کو ششوں سے بہتر ین نتا ئج ، اعلیٰ سپلائی کے معیار اور مستحکم ترقیاتی لچک کے لیے کوشش جاری رکھے  گا۔