• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں میڈیا فورم کا انعقاد، مصنوعی ذہانت کی ترقی پر تبادلہ خیالتازترین

April 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) تیسرا سی ایم جی فورم بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لئی نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

فورم کے شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے جدید اطلاق کے ساتھ ساتھ اس کے نظم و نسق کے فروغ میں میڈیا کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مصنوعی ذہانت میں پیشرفت کے لئے بھی مثبت، صحت مند، مختلف نوعیت اور اعلیٰ معیار کا مواد تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ انسانیت کی بھلائی اور فائدے کے لئے مصنوعی ذہانت ایک قوت بن سکے۔

انہوں نے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ ذہین تبدیلیاں تیز کرے اور مصنوعی ذہانت کے نظم و نسق پر عالمی تبادلے اور تعاون میں پل کا کردار ادا کرے تاکہ اس کی صحت مند ، منظم اور محفوظ ترقی آسان ہوسکے۔

چائنہ میڈیا گروپ (سی ایم جی) کی میزبانی میں منعقدہ اس فورم میں عالمی تنظیموں، میڈیا، تھنک ٹینکس اور کثیرالقوامی کمپنیوں کے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔