• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بدعنوانیوں کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو زبردست کامیابیاں ملی ہیں، شیتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو بدعنوانیوں کے خلاف لڑائی میں زبردست کامیابیاں ملی ہیں اور ان کامیابیوں کو مستحکم کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت ، ملک اور فوج میں پوشیدہ سنگین خطرات کو دور کردیا گیا ہے۔

شی نے کہا کہ ہم نے بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ لڑی جس کی ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اپنے مقاصد کے مضبوط احساس کے سبب ہم نے 1 ارب 40 کروڑ افراد کو نقصان سے بچانے کیلئے چند ہزار کا احتساب کرنے اور اپنی جماعت کو ان تمام برائیوں سے پاک کرنے کا عزم کیا۔

شی نے کہاکہ نے شیروں کو باہر نکالنے مکھیاں اڑانے اور لومڑیوں کا شکار کرنے سمیت ہرقسم کے بدعنوان اہلکاروں کو سزا دینے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ عرصہ دراز سے بے قابوغیرصحت مند انہ رجحانات ختم کئے گئے اور ان مسائل کا ازالہ کیا گیا جو جماعت میں سرایت کرگئے تھے اور برسوں سے پریشان کررہے تھے۔

شی نے کہا کہ جماعت کو اس سوال کا ایک اور جواب مل گیا کہ عروج وزوال کی تاریخی گردش سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ اس کا جواب  خود اصلاح ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جماعت اپنی ہیت ، اعتقاد یا اپنے کردار کو کبھی  تبدیل نہیں کرے گی۔