• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشین صدر کا چین کے تعاون سے تیار کردہ جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے منصوبہ کا معائنہتازترین

October 14, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونشیاکے صدر جوکو ویدودو نے جکارتہ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) منصوبے کےمجموعی تعمیراتی کام کی رپورٹ سے متعلق بریفنگ سنی اور ٹیگلور اسٹیشن پر کھڑی جامع معائنہ ٹرین کا مشاہدہ کیا۔

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے دارالحکومت بندونگ میں واقع ٹیگلور اسٹیشن جکارتہ ۔ بندونگ ایچ ایس آر کا آخری اسٹیشن ہے جس کا رقبہ 15 ہزار 268 مربع میٹر ہے اور اس میں 1 ہزار 500 افراد کے جمع ہونے کی گنجائش ہے اور رش کے اوقات میں ہر گھنٹے کے دوران یہاں سے 3 ہزار 200 افراد روانہ ہو سکتے ہیں۔

جوکو ویدودو نے کہاکہ جکارتہ ۔ بندونگ ایچ ایس آر کا تعمیراتی کام بلا تعطل جاری ہے۔ اس کی تعمیر کرنیوالے تمام فریقین نے منصوبہ بندی کے مطابق اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیراتی کام میں پیشرفت کیلئے پیچیدہ ارضیاتی ، وبائی امراض اور دیگر مشکلات پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کی ہے۔

 

انڈونیشیا کے بندونگ میں جکارتہ ۔ بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے کی ایک ٹرین ٹیگلور اسٹیشن پر کھڑی ہے۔(شِنہوا)

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ لوگوں اور سامان کی نقل و حرکت کو تیز اور بہتر بنائے گا ، انڈونیشیا کی مجموعی مسابقت میں اضافہ کرے گا، اور اس سے جکارتہ اور بندونگ میں اقتصادی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔

جکارتہ ۔ بندونگ ایچ ایس آر کی تعمیر کے نتائج گروپ آف 20(جی 20) سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیے جائیں گے جو انڈونیشیااور چین کی حکومتوں کے درمیان بہترین تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔