• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں 5 ہزار برس پرانی لیانگ ژو قیمتی پتھروں کی ثقافت کی دھومتازترین

September 22, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کا میلہ سجنے والا ہے۔ مشرقی صوبے ژے جیانگ کا شہر ہانگ ژو ان کھیلوں کا میزبان ہے جو جدید خصوصیات کے ساتھ قیمتی پتھروں  کی ثقافت کے ذریعے وسیع چینی تاریخ پیش کر رہا ہے۔

لیانگ ژو کھنڈرات کا ایک اہم ثقا فتی عنصر لیانگ ژو قیمتی پتھروں سے بنی اشیاء  ہیں جو کہ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے جس کی تاریخ 5 ہزار برس پرانی ہے۔ اس کی جھلک ہمیں ایونٹ کی مشعل،  میڈلز اور مقامات کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ایک ماسکوٹ کی سر کی سجاوٹ میں نظرآتی ہے۔

یوکانگ یا جیڈ کانگ قیمتی پتھروں سے بنی ایک ٹیوب ہے جس کا بیرونی حصہ چار کونوں والا جبکہ اندرونی حصہ گولائی میں ہے۔ یہ ایک قدیم رسومات کی اشیاء ہیں جو چینی تہذیب کے 5 ہزار برس قدیم ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔

ایشیائی کھیلوں کی شمع سب سے پہلے ژے جیانگ کے قدیم شہر لیانگ ژو میں روشن کی گئی تھی، جسے کھیلوں کے بڑے مقابلے کے شاندار افتتاح سے قبل پورے صوبے میں گھمایا گیا۔ کھیل ہفتہ کے روز سے شروع ہورہے ہیں۔

ایک وقت تھا جب لیانگ ژو میں تیارکردہ "یوکانگ" قیمتی پتھروں پر اپنی عمدہ نقش نگاری کی بدولت دنیا بھر میں شہرت رکھتا تھا ۔ یہ ایک بار پھر چینی عوام کے جوش و خروش اور توقعات کے سبب نمایاں مقام حاصل کررہا ہے جو اپنے ملک میں منعقدہ شاندار کھیلوں کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

لیانگ ژو شہرآثار قدیمہ کھنڈرات آج ہانگ ژو میں واقع ہیں۔ اسے جولائی 2019 میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔ اس نے دنیا کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کیا ہے کہ چینی ثقافت 5 ہزار برس سے زائد عرصے سے وجود رکھتی ہے۔

یہ کھنڈرات کسی زمانے میں چین کے نیو لیتھک میں دریائے یانگسی کے نچلے حصے میں ایک ابتدائی علاقائی ریاست کی طاقت اور عقیدے کا مرکز تھے۔