• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان میں رواں سال سیلاب سے ابتک 30ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں:اقوام متحدہتازترین

May 21, 2024

کابل(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ رواں سال اب تک افغانستان میں سیلاب سے 30ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کوہنگامی پناہ گاہوں، طبی امداد، خوراک، نقد رقم، پینے کے صاف پانی اور حفظان صحت کی کٹس کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ملک کے شمالی علاقوں میں آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، خاص طور پر اسہال اور جلدی انفیکشن کے کیسز بارے اطلاع دی ہے جہاں حالیہ سیلاب سے متاثرافراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان صائق کا کہنا ہے کہ کچھ صوبوں، جیسے کہ فاریاب میں، سیلاب سے کئی شہری لاپتہ اور متاثر ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔