• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں خلائی مشنز کے لیے پے لوڈ ماہرین کی چھانٹی شروعتازترین

October 08, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کی  حکومت نے  پے لوڈ ماہرین کے لیے ابتدائی اسکریننگ (چھانٹی) کا باضابطہ آغاز کردیا ہے جو چین کے مستقبل کے خلائی مشنز میں شامل ہوسکیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایچ کے ایس اے آر سے ملک کے لیے پے لوڈ ماہرین کے لیے امیدواروں کوبھرتی کیاجارہا ہے۔اسکریننگ کا عمل 27 اکتوبر تک جاری رہے گا ،امیدواروں کو اپنے درخواست فارم بنیادی طور پر نامزد یونیورسٹیوں، تحقیقی مراکز اور دیگر اداروں کے ذریعے جمع کراناہوں گے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کی طرف سے ابتدائی انتخاب کے بعد، متعلقہ مین لینڈ حکام کی طرف سے بعد میں اسکریننگ کی جائے گی۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کے مطابق امیدواروں کوچینی شہری ہونا چاہیے جوایچ کے ایس اے آرکے مستقل رہائشی ہوں، عمر 30 سے 45 سال کے درمیان  اور متعلقہ شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل اور متعلقہ شعبے میں کم از کم تین سال کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہوں۔

 بنیادی طور پر ایرو اسپیس تجربات یا تحقیق کرنے، خلائی لیبارٹری کے آلات کو چلانے اور دوسرے خلابازوں کے ساتھ خلائی اسٹیشنز کے روزمرہ آپریشنز چلانے کے ذمہ دار پے لوڈ ماہرین پیشہ ور سائنسی محققین ہیں۔