• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افریقی گریٹ لیکس خطے میں عالمی تعاون بڑھایا جائے، چینتازترین

April 25, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افریقی گریٹ لیکس خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ میں معاونت کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا کہ علاقائی ممالک کی کوششوں کے باوجود سلامتی کی نازک صورتحال اور بڑھتے تشدد سے گریٹ لیکس خطے میں سنگین انسانی صورتحال تشویش ناک ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو خطے پر زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری کرنا اور زیادہ امداد مہیا کرنا چاہئے۔

گریٹ لیکس خطے سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلا کام فوری طور پر جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کا ہونا چاہئے۔

چین نے کینیا، انگولا اور جنوبی سوڈان کے رہنماؤں کے اچھے کام کو سراہتا  ہے تاہم  کانگو میں مسلسل افراتفری امن عمل کی پیشرفت میں فریقین کا اعتماد ختم کردے گی اور سخت محنت سے حاصل کردہ نتائج خطرے میں پڑجائیں گے۔

چینی سفیر فو نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ تمام فریق کانگو اور خطے میں امن، سلامتی اور تعاون کے لئے علاقائی نگرانی کے میکانزم پر آئندہ سربراہ اجلاس کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے، ایک دوسرے کے اندرونی امور مداخلت نہ کرنے اور مسلح گروہوں کی معاونت نہ کرنے سے متعلق اپنے پختہ وعدوں کا اعادہ کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین علاقائی ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ لوانڈا اور نیروبی طریقہ کار پر عملدرآمد کریں اور مسلح گروہوں پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر تشدد بند کرکے اختلافات کو بات چیت سے حل کرے اور فوجی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔