• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان کا مرکزی بینک قومی کرنسی کے استحکام کے لئے مقامی مارکیٹ میں ڈالر فراہم کرے گاتازترین

April 29, 2024

کابل(شِنہوا) افغانستان کے مرکزی بینک،دا افغانستان بینک نے قومی کرنسی افغانی کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی مارکیٹ میں1کروڑ60لاکھ ڈالرفراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ڈالرخریدنے کے لیے بولی دہندگان بشمول منی چینجرز اور پرائیویٹ بینکوں کو مطلوبہ رقم افغانی کی شکل میں مرکزی بینک میں جمع کرانی ہوگی۔

مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتے بھی نیلامی کے ذریعے 1کروڑ60لاکھ ڈالر فروخت کیے۔ قومی کرنسی، افغانی کی قدرکو گرنے سے روکنے کے لیے مرکزی بینک نے  گزشتہ دو سالوں کے دوران کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں لاکھوں ڈالرجاری کیے ہیں۔