• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

آسان، مستعد اور ماحول دوست پوسٹل انڈسٹری نے چین میں عوامی زندگی بہتر بنادیتازترین

October 06, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے محکمہ  ڈاک نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران خاطر خواہ ترقی کی ہے، جس سے زیادہ سہولت اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ عوام کی زندگی خوشگوار ہوگئی ہے۔

ملک میں تازہ خوراک کے لیے کولڈ چین لاجسٹکس، شپمنٹ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں کی پیداواری صلاحیت میں زبردست بہتری کی وجہ سے  گھروں سے دور کام کرنے والے یا تعلیم حاصل کرنے والے افراد  اپنے آبائی شہروں کے پکوان جیسے جیانگ سو کے بالوں والے کیکڑے یا گوانگ ڈونگ کی لیچیز کے ذائقوں سے لطف اٹھاسکتے ہیں۔

اعداد و شمار سے گزشتہ 10 سالوں میں چین کے ڈاک کے شعبے کی شاندار کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔ اوسط سالانہ شرح نمو 22.9 فیصد کے ساتھ اس عرصے میں اس شعبے کی کاروباری آمدنی 198 ارب9کروڑیوآن (تقریباً 27 ارب 90کروڑ امریکی ڈالر) سے بڑھ کر12کھرب60ارب یوآن سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک بھر میں پوسٹل نیٹ ورک میں ہونے والی توسیع نے جزوی طور پر اس زبردست ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ دس سال پہلے، چین کے دیہی علاقوں اور مغربی علاقے کے بہت سے دیہاتوں کو ڈاک کی خدمات تک براہ راست رسائی نہیں تھی۔ ان میں سے زیادہ تر دیہات اونچائی والے پہاڑی علاقوں اور صحراؤں میں واقع  ہیں، جن کی آبادی بہت کم  اور نقل و حمل تکلیف دہ ہونے کے ساتھ یہ علاقے قدرتی آفات کا شکار ہیں۔

چین نے اپنی پوسٹل روڈزکو بڑھا کر اور دور دراز علاقوں میں پوسٹ آفس قائم کر کے دور دراز کے دیہاتوں کو آپ میں جوڑنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس وقت  چین کی پوسٹل روڈزکی لمبائی 1کروڑ کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔ پوسٹل سروسز نے 13ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2020-2016) کے اختتام تک ملک کے تمام انتظامی دیہات تک اپنی خدمات پہنچا دی تھیں ، جس نے غربت  کے خاتمے کی کوششوں  اور دیہی احیاء کے حصول کی بنیاد پڑی۔