i بین اقوامی

زیلنسکی ٹوکیو میں G7اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کریں گے، جاپانتازترین

December 06, 2023

جاپانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی گروپ سیون ممالک کے رہنمائوں کی ایک ویڈیو میٹنگ میں شرکت کریں گے جو ٹوکیو میں ہو رہی ہے،حکومتی ترجمان ہیروکازو ماتسونو نے صحافیوں کو بتایا کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ "جی 7 "سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس کا انعقاد ویڈیو کے ذریعے کیا جائے گا۔ اجلاس میں جی 7ممالک کے رہنمائوں کے علاوہ یوکرین کے صدر بھی خطاب کریں گے۔جاپانی حکومت کے ترجمان کے مطابق جی 7 ممالک کے رہنما اپنے سربراہی اجلاس میں "عالمی برادری کے لیے اہم موضوعات، جیسے یوکرین، مشرق وسطی کے حالات اور مصنوعی ذہانت کے مسئلے پر بات کریں گے، یوکرین کے صدر نے اچانک امریکی سینیٹ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں ویڈیو کے ذریعے اپنی طے شدہ شرکت منسوخ کر دی،سینیٹ کے ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے صحافیوں کو ایک بیان میں کہا کہ "زیلینسکی ہمارے ساتھ بریفنگ میں حصہ نہیں لے سکتے،واشنگٹن نے فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے بیشتر ممالک کے ساتھ ملک کر کیئف کو فوجی امداد فراہم کی ہے،لیکن ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کا یوکرین کی مالی مدد جاری رکھنے کا عہد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ کیئف کو خدشہ ہے کے جوابی حملے سے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی