i بین اقوامی

طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا من مانی نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے، امریکاتازترین

July 10, 2024

امریکا نے واضح کیا ہے کہ ہم طالبان کو سپورٹ نہیں کرتے اور نہ ہی طالبان کو فنڈنگ دیتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، واضح کر چکے ہیں کہ طالبان کو فنڈنگ نہیں دیتے،امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پررپورٹ جاری کی ہے، طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانی نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے،ترجمان نے کہا کہ افغان عوام کے ساتھ طالبان کے سلوک خصوصا خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی نظر ہے ، توقع ہے طالبان افغان عوام، عالمی برادری کو اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے،میتھیو ملر نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ طالبان کے تعلقات کا انحصار ان کے اقدامات پر ہے،ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں، اہم ہے کہ وہ اپنے کام کو محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی