i بین اقوامی

سربراہ اقوام متحدہ کا فلسطینی دھڑوں میں اختلافات کے خاتمے، اتحاد مضبوط بنانے کے اعلامیے کا خیر مقدمتازترین

July 24, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیجنگ میں 14 فلسطینی دھڑوں کی جانب سے اختلافات کے خاتمے اور اتحاد کو مضبوط بنانے سے متعلق جاری اعلامیے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ گوتریس بیجنگ میں فلسطینی دھڑوں کی طرف سے اعلامیے پر دستخطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس اقدام کو مزید فلسطینی اتحاد کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بات چیت کے ذریعے تمام دھڑوں کے اختلافات ختم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ بیجنگ میں کئے جانے والے وعدوں اور اعلامیے پر عملدرآمد کریں جس پر انہوں نے دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی بارہا کہہ چکیہیں امن اور سلامتی، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خواہش کو آگے بڑھانے اور مکمل آزاد،جمہوری، قابل عمل اور خود مختار فلسطینی ریاست کے لئے فلسطینی اتحاد اہم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوتریس نے چین کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ اس عمل کو آسان بنانے میں شامل دیگر ممالک کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی