قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت سنبھلنے لگی.غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ پر روس کے طرف دار سلوواکیہ کے وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں بازو اور پیٹ میں 5 گولیاں لگیں جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا تھا جو کہ کامیاب رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 71 برس کے حملہ آور لبرٹی کلب کے بانی شاعر جوراج کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم یوکرین کو مسلح کرنے اور نیٹو کا رکن بنانے کے شدید مخالف ہیں، وہ روس سے بہتر تعلقات بھی چاہتے ہیں۔وزارت داخلہ کیا جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فیکو پر قاتلانہ حملہ سیاسی مقاصد کے تحت کیا گیا، وہ علاقے کے لوگوں سے مل رہے تھے جب حملہ آور نے نشانہ بنایا۔دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سلوواکیہ کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی