امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے صیہونیوں کوجینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم خیمانی جیمز نے کہا تھا کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں، اسرائیل صیہونیوں کا منصوبہ ہے جو امن کیخلاف ہے۔ تاہم اب کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں' کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ نے انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف طلبہ کے مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں گرفتار مظاہرین کی تعداد 550 تک جا پہنچی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی