i بین اقوامی

صیہونی وزیر دفاع کا دورہ امریکہ، وزیر خارجہ، سی آئی اے چیف سے ملاقاتیںتازترین

June 25, 2024

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے کام کریں گے، واشنگٹن کے دورے پر آئے ہوئے گیلنٹ نے امریکا کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی سی آئی اے کے سربرا بیل بیرنز سے ملاقات کی، ملاقات شروع ہونے سے قبل یوو گیلنٹ نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیل بنا کسی استثنا بنیادی طور پر یرغمالیوں کی اپنے گھروں کو اور اہل خانہ کے پاس واپسی کا پابند ہے۔ ہم ان کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی۔ تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں انٹونی بلنکن نے غزہ کی پٹی میں انسانی شعبوں میں کام کرنے والوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے بعد رخصت ہوتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اس ملاقات کے موقع پر وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر درجنوں مظاہرین نے نعرے بازی کی۔ انہوں نے یوو گیلنٹ کو "جنگی مجرم" قرار دیا۔اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق کئی برسوں سے واشنگٹن کے زیر قیادت اسرائیل اور امریکا کا اتحاد نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ "امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات سلامتی کے تناظر میں ہمارے مستقبل کے لیے اہم ترین عنصر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی