i بین اقوامی

صیہونی وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیاتازترین

May 02, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی غزہ میں جنگ نہ روکنے کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ، نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب امریکہ نے رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔دوسری جانب حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جاری مذاکرات کے باوجود جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے اصرار پر امریکی وزیر خارجہ نے دو ٹوک موقف دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کی اہمیت پر بھی زور دیا، بلنکن نے حماس پر بھی زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدہ قبول کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی