i بین اقوامی

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کا پارٹی ڈسپلن کی تعلیم میں اعلی معیار پر زورتازترین

April 27, 2024

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری لی شی نے اعلی معیار اور اعلی خصوصیات کی حامل جماعتی نظم و ضبط کی تعلیم پر زور دیا ہے۔ لی نے ان خیالات کا اظہارمشرقی صوبے جیانگ سو میں اپنے تحقیقاتی وتحقیقی دورے کے دوران کیا۔ لی نے تادیبی معائنہ ونگرانی کرنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تادیبی صلاحیتوں میں اضافہ اور پارٹی کی مکمل اور سخت سیلف گورننس کو بروئے کارلانے، پارٹی ضابطہ اخلاق میں بہتری، دیانتداری کو برقرار رکھنے اور کرپشن کے خلاف جنگ میں پارٹی نظم و ضبط کی تعلیم پرٹھوس عملدرآمد کریں۔نانجنگ یونیورسٹی کے دورے کے دوران لی نے کہا کہ یونیورسٹیز کو اپنے کیمپس کلچر کو بہتر اور فیکلٹی ممبران کے درمیان اخلاقی دیانت کو فروغ دینا چاہیے تاکہ طلبہ کی تعلیم اور تربیت کے لیے صاف ستھرا ماحول پیدا کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی