امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے)کی ایسوسی ایٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اینالائسز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی،امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کی عہدیدار نے 21اکتوبر کے روز اپنے فیس بک اکائونٹ کی کوور فوٹو تبدیل کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں تصویر پوسٹ کی تھی،رپورٹ کے مطابق خاتون عہدیدار نے اپنی پروفائل کے کوور فوٹو میں ایک شخص کی تصویر لگائی تھی جس نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھاما ہوا تھا،اخبار نے دعوی کیا کہ خفیہ ادارے کی اہم عہدیدار کی جانب سے پبلک پلیٹ فارم پر سیاسی جھکا ظاہر کرنے والی تصویر شیئر کرنا غیر معمولی اقدام تھا،رپورٹ کے مطابق معاملے سے متعلق موقف کیلئے رابطہ کرنے پر سی آئی کا کہنا تھا کہ بطور ایجنسی ہم جس طرح کام کرتے ہیں، اس اعتبار سے ہمارے افسران اپنی اینالیٹیکل آبجیکٹویٹی سے کمٹڈ ہیں،سی آئی اے نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ ممکن ہے کہ کسی معاملے پر کوئی افسر اپنی ذاتی رائے بھی رکھتا ہو لیکن وہ رائے ان کی یا سی آئی اے کی غیرجانبداری کو بالکل بھی متاثر نہیں کرتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی