امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا شہریوں کے تحفظ کے لیے قابل اعتماد منصوبے کی عدم موجودگی میں رفح میں کسی بڑے فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم رفح میں ایک بڑے فوجی آپریشن کے بارے میں فکر مند ہیں کہ اس سے شہریوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے مسلسل بات چیت کر رہی ہے، ان ہتھیاروں سے رفح جیسے گنجان آباد علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی