ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شامی حکومت اور اس کے صدر بشار الاسد کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات بحالی کیلئے تیار ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بشار الاسد نے شام اور ترکیہ کے درمیان تعلقات سے متعلق تمام اقدامات کے لیے واضح اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت شامی ریاست کی خودمختاری چاہتی ہے اور دہشت گردی اور دہشتگردانہ تنظیموں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی