امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیک سمتھ کیس میں عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے 6 جنوری 2021 کے جیک سمتھ کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مدت کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر استثنی حاصل ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے استثنی کی شق پر مستقل فیصلے کیلئے کیس واپس لوئر کورٹ کو بھیجتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ لوئر کورٹ طے کرے کہ سابق صدر کے کون سے اقدامات سرکاری اور غیر سرکاری ہیں۔ دوسری جانب جیک سمتھ کیس میں بڑا ریلیف ملنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امریکی آئین، قانون اور جمہوریت کی فتح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی