i بین اقوامی

سعودی ترقیاتی فنڈ اور مالدیپ کے درمیان ترقیاتی معاہدوں پر دستخطتازترین

May 18, 2024

سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے جمہوریہ مالدیپ کے ساتھ دو ترقیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔اس موقع پر مالدیپ کی جانب سے وزیرخزانہ ڈاکٹر محمد شفیق نے معاہدے پر دستخط کیے۔ سعودی فنڈ کی جانب سے ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترقیاتی منصوبے کے لیے 100 ملین ڈالر جبکہ مالدیپ کے شعبہ صحت کیلئے 50 ملین ڈالر کے معاہدے کیے۔جمہوریہ مالدیپ میں سعودی عرب کے سفیر مترک بن عبداللہ العجالین بھی موجود تھے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے جزیرہ ہولومالی کے ترقیاتی منصوبے کے لیے بھی آسان قرض کی شرائط کے تحت 80 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے۔پہلے ترقیاتی معاہدے کے تحت ویلانا انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی ترقی کے تحت انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹرمنلز میں لاونچ قائم کیا جائے گا جس سے مسافروں کی تعداد 7 ملین سالانہ تک بڑھ سکے گی۔علاوہ ازیں ترقیاتی منصوبے سے ایئرکارگو سے تجارت کو بھی فروغ ملے گا جس سے مالدیپ کی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی