i بین اقوامی

سعودی وزیر خارجہ سے آئرلینڈ کی قیادت کاٹیلی فونک رابطہ ،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

July 09, 2024

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر دفاع مائیکل مارٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔عرب میڈیاکے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور آئرلینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ رواں سال دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں اور یورپی یونین کے فریم ورک کے اندرتعلقات مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا اور غزہ ،لبنان کی صورتحال اور خطے میں تنازعات بڑھنے کے خطرے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے بھی آئرلینڈ کے ہم منصب کے ساتھ غزہ تنازع اور انسانی بحران کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اردن کے وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت، شہریوں کے تحفظ اور غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی