سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد مصطفی سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ صورتحال کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاریخ کی بدترین جارحیت میں صہیونی فوج 35800فلسطینیوں کو خون میں نہلا چکی ہے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ مرنے والے ہزاروں فلسطینی اس کے علاوہ بھی ہیں جن کی لاشیں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے ہی رہ گئی ہیں اور عملہ ان تک نہیں پہنچ سکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی