i بین اقوامی

سعودی وزیر دفاع کی ترکیہ میں دفاعی کمپنیوں کے ذ مہ داران سے ملاقات، مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔تازترین

July 04, 2024

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے استنبول میں خلا اور دفاعی صنعت کے شعبے سے وابستہ کئی ترکیی کمپنیوں کے ذ مہ داران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جدیدٹیکنالوجی کے متعدد منصوبے ، کمپنیوں کی نئی مصنوعات اور مستقبل کی حکمت عملیوں جیسے امور زیر بحث آئے۔ یہ بات شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے اکائونٹ پر بتائی۔سعودی وزیر دفاع کے مطابق انہوں نے ترکیہ دفاعی صنعتوں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ پروفیسر خلوق گورگون اور ترکیہ کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے کئی سربراہان کے ساتھ سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا۔ مزید بر آں سعودی عرب اور ترکیہ کی کئی کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط بھی ہوئے۔شہزادہ خالد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا ایک وفد سرکاری دورے پر ترکیہ کے دارالحکومت پہنچا تھا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ خصوصی تعلقات کے علاوہ دونوں برادر ملکوں کے بیچ مشترکہ تعاون کی مضبوطی اور مشترکہ دل چسپی کے معاملات زیر بحث لانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی