i بین اقوامی

سعودی عرب ،رواں سال اندرون ملک سیاحت میں 18.9فیصد اضافہ متوقعتازترین

April 18, 2024

رواں سال کے دوران سعودی عرب میں اندرون ملک سیاحت 18.9فیصد اضافہ ہوگا جس سے اندرون ملک سیاحوں کی تعداد 31.3ملین تک پہنچ جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 2024 اور 2028 کے درمیان بڑھتی رہے گی ، 2028میں 36.1ملین سیاحوں تک پہنچ جائے گی۔ اس میں ہر سال تقریبا 6.7فیصد اضافے کی توقع ہے۔ مملکت میں سیاحت کی ترقی کو تفریحی سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ کی بڑھتی ہوئی کوششوں میں ہوٹلوں اور ریزورٹس کے قیام میں سرمایہ کاری اور منڈیوں کے ساتھ نقل و حمل کے روابط بڑھانے سے مدد ملے گی۔رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ بین الاقوامی سیاحت سے مملکت کی آمدنی 2024میں تقریبا 19فیصد بڑھ کر 23.9بلین ڈالر ہو جائے گی، سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی بہ دولت 2028 میں دوبارہ بڑھ کر 28.1بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی